تھانہ چمکنی کے اہلکار کو زخمی کرنیوالے 3 ملزمان کا5دن کا ریمانڈ

May 25, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کے خصوصی عدالت نے تھانہ چمکنی کےپولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو تفتیش کے لیے پانچ دن کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حولے کردیا ہے ۔ استعاثہ کے مطابق ملزمان عمر ولد امجد ، عمر ولد لیاقت اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ چمکنی پولیس اہلکار خانزیب کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا گیا ۔ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو پانچ دن کی جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کے لیے تھانہ چمکنی پولیس کے حوالے کردیا ۔