مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

May 25, 2019

بھارت میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم نے جہاں بھارت کے اندر ہی پریشانی کھڑی کردی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔

معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن (Jeremy McLellan) نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اس سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر جائیں۔

جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم شروع کردی۔