ایران سے کشیدگی پر امریکی ہتھیاروں کی فروخت بڑھ گئی

May 26, 2019

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ ایران کے ساتھ تازہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ تنا ؤکو ایک ہنگامی صورتحال سے تعبیر کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہتھیاروں کی فروخت کے ان معاہدوں کے لیے امریکی کانگریس کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس دوران ایسے بائیس معاہدے ہوئے، جن کے ذریعےکئی ممالک کو اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔