مانفریڈ ویبر ہی کو یورپی کمیشن کا سربراہ دیکھنا چاہتی ہوں، جرمن چانسلر

May 26, 2019

میونخ(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی پارلیمانی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر یورپی پیپلز پارٹی( ای پی پی) کے امیدوار مانفریڈ ویبر کی حمایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ای پی پی کے میونخ میں ہوئے ایک اجلاس کے موقع پرمرکل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یورپی کمیشن کے اگلے سربراہ ویبر ہی ہوں۔ مرکل کے بقول اس مقصد کے لیے وہ اپنی پوری کوشش کریں گی۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور یونین کے متعدد لبرل سربراہان مملکت و حکومت نے قدامت پسند جماعت ای پی پی سے تعلق رکھنے والے ویبر کی حمایت نہیں کی۔