سماجی رہنما میاں ناظم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

May 26, 2019

پیرس( رضا چوہدری ) فرانس کی کاروباری وسماجی شخصیت میاں ناظم کی طرف سے افطار ڈنر دیا گیا۔جس میں پیرس سمیت گردونواح سے سیاسی ، مذہبی اورسماجی شخصیات، مختلف جماعتوں کے اہم رہنمائوں نےبھر پور شرکت کی۔ نعت خواں زاہد چشتی اور حافظ معظم نے افطار سے قبل صوفیانہ کلام پیش کرکے محفل میں روحانیت کا سما پیدا کر دیا ،سامعین جھوم اٹھے۔افطار ڈنر میں مشروبات کے علاوہ پکوڑے ، سموسے، چکن روسٹ ، بریانی منٹ قورمہ اور فروٹ شامل تھے افطاری کے بعدحافظ محمد صدیق کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی علامہ حافظ حسن میر قادری نے انتہائی پر خلوص انداز میں شرکائے محفل کی صحت وسلامتی ،اسلام کی سر بلندی، امت مسلمہ کے اتحاد ،وطن عزیر پاکستان کی ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ فرانس کی سلامتی اور ترقی کے لئے بھی دعا کرائی افطار ڈنر میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جن میں پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات،پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری پاپا ریاض چوہدری، فضل الٰہی ، راجہ علی اصغر ،پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری رزاق ڈھل بنگش،مرزا عتیق الرحمٰن ،رانا رضوان پاکستان تحریک انصاف فرانس کےسابق صدر میاں ذوالفقار احمد جتالہ، یاسر خاں ، عابد ملک ، چوہدری اکرام رانجھا، چوہدری منور جٹ ،شیخ نعمت اللہ، ابوبکر گوندل،چوہدری عبدالستار، چوہدری خالد پرویز ،جموں کشمیر فرانس کے چیئرمین نعیم چوہدری،ق لیگ کے چوہدری سجاد ڈوگہ، چوہدری ندیم ڈھیروکنہ، ،چوہدری ذکاء اللہ،چوہدری ساجد ویرووال،چوہدری لیاقت ،چوہدری آصف ،چوہدری عمران شیر ، چوہدری منڈھیر چوہدری انار تارڑ،راجہ جاوید،چوہدری غلام محمد،چوہدری نذیر،ملک عنصر،ملک آف پیری فیت عبد الحمید،چوہدری امجد مہر ڈاکٹر پاشا صوفی نیاز احمد شامل تھے۔