پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کمیونٹی میں مایوسی

May 26, 2019

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی میں مایوسی پھیل گئی پاکستان کو مسلسل 10ون ڈے میچوں میں شکست ا ور پھر جمعہ کو وارم اپ میچ میں افغانستان سے شکست پاکستانی کمیونٹی میں گہری مایوسی پائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے 31سال بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کی تاریخ دہرائی ہے اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 1987-88ء میں گرین شرٹس کو مسلسل 10ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ میچز میںپاکستانی بیٹسمینوں کی 9سنچریاں بے کار گئیں اورکسی ایک میچ میںفتح ہاتھ نہ آئی۔ فروری 2019ء کے بعد پاکستان نے کسی بھی فارمیٹکا کوئی میچ نہیں جیتا۔ ورلڈ کپ سے قبل خراب فیلڈنگ نے ٹیم مینجمنٹ کی نیندیں اڑا دیں جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے اسے حقیقی پریشانی قراردیا ہے پاکستان کو انگلینڈسے ہائی اسکورنگ ون ڈے سیریز میں 0-4سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا شکست میں بڑا حصہ ناقص فیلڈنگ کا بھی رہا جس کی وجہ سے بولرز حریف پر دبائو بڑھانے میں ناکام رہے اس سے ٹیم مینجمنٹ اور خاص طور پر ہیڈکوچ مکی آرتھر کافی پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاہے کہ ہماری ٹیم کی فیلڈنگ کافی مایوس کن رہی اور یہ ہی دونوںٹیموں میں بڑا فرق ثابت ہوئی اگر ساتھمپٹن اور ناٹنگھم میںکھیلے گئے میچز پر نظر ڈالیںتو آخری 5اوورز تک مقابلہ متوازن تھا مگر فیلڈنگ نے مایوس کیا جبکہ جمعہ کو ورلڈکپ وارم اپ میچز میں پہلے میچ میںقومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں شکست نے ٹیم مینجمنٹ سمیت برطانیہ اور پاکستان میںپاکستانی کمیونٹی کو مزید مایوس کردیا۔