گارڈن تھراپی کے ذریعے ذہنی صحت میں بہتری لائی جاسکتی ہے

May 26, 2019

لندن (نیوز ڈیسک) گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں ہمیں دوسروں سے رابطے کرنے،دوسروں سے ملنے جلنے کا موقع ملتا ہے، باغبانی ذہنی صحت سے متعلق بہت سے مسائل سے نجات یا اس میں کمی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ باغبانی کو ذہنی صحت کیلئے مفید ہونے کا دعویٰ کرنے والے کاٹار زی نابیالکا کہنا ہے کہ اگر کوئی 4سال قبل مجھ سے کہتا کہ میں 30سال کی عمر میں جزوی طورپر باغبانی شروع کرنا چاہتا ہوں تو میں آپ پر ہنستا، کاٹار زی نابیالکا کہتا ہے کہ 2015میں میں ایڈورٹائزنگ اور صحافت دونوں میں فری لانس کام کر رہا تھا اور ان دونوں شعبوں سے وابستہ لوگوں کو ملنے والی پارٹیز سے لطف اندوز ہو رہا تھا، یہ بہت خوشگوار صورت حال تھی لیکن میں مستقل طور پر ایک دبائو میں تھا اور اپنی پریشانی کو بھول جانے کیلئے میرے پاس دو ہی راستے تھے، شراب خانہ یا جم لیکن 2 سال قبل اس تیز رفتار زندگی میں اس وقت اچانک ٹھہرائو آگیا جب میں سینٹرل لندن کے شاندار دفاتر سے ایک زن بیزار مائیکرو مینجنگ مالک کے خوف سے، جس نے مجھے ذہنی مریض بننے تک پہنچا دیا تھا، جس کی وجہ سے میں سو نہیں پا رہا تھا اور مجھے روزانہ خوف کے دورے پڑنے لگے تھے، باغبانی کے شعبے میں داخل ہوگیا، جس سے مجھے باغبانی کے دوران ذہنی صحت پر پڑنے والے مفید اور مثبت اثرات کا اندازہ ہوا۔