سیاست میں نفرت سے اجتناب ضروری ہے، جرمن صدر

May 26, 2019

برلن(اے پی پی) جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے اپنے ملکی دستور کے 70برس مکمل ہونے پر کہا ہے کہ لوگ اپنے قول و فعل میں شائستگی کا مظاہرہ کریں۔ اس دن کی مناسبت سے برلن میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشٹائن مائر نے کہا کہ سیاست میں نفرت اور دشمنی سے اجتناب ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی تنازعے میں بحث کے دوران دو تصورات کو سامنے رکھنا ضروری ہے اور وہ شائستگی اور معقول استدلال ہیں۔ جرمن صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر200 افراد کو مدعو کیا گیا اور انہیں دعوت دی گئی کہ وہ سیاستدانوں کے ساتھ مختلف موضوعات پر بحث کر سکیں۔ جرمن دستور کا نفاذ 23 مئی 1949ءکو ہوا تھا۔