سلوواکیہ کو روسی خام تیل کی ترسیل بحال ہو گئی

May 26, 2019

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے رکن ملک سلوواکیہ کو دروڑبا پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی ترسیل بحال ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پائپ لائن کی آپریٹر کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ اس پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی سپلائی گزشتہ روز بحال ہو گئی۔ گزشتہ ماہ اس پائپ لائن سسٹم کو اس میں آلودہ خام تیل کے باعث بند کر دیا گیا تھا یہ بندش تیل کی عالمی منڈیوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی تھی۔