فلسطینیوںکے حقوق کی حمایت میں قرارداد

May 26, 2019

جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے زیراہتمام فلسطینیوںکے حقوق کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ۔ اس قرارداد میں مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ وادی گولان میں فلسطینیوں کو درپیش طبی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق قرارداد کی حمایت میں 96اور مخالفت میں 11ووٹ ڈالے گئے جبکہ 21ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ 184اراکان میں 56غیر حاضر رہے۔فلسطینی وزیر صحت نے کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کو فلسطینیوں کی کامیابی قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس قرارداد کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں صحت کی صورتحال بہتر بنانے اور طبی شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔