سابق جرمن صدر اقوام متحدہ میں اپنی ذمے داریوں سے مستعفی

May 26, 2019

برلن(این این آئی)جرمنی کے سابق صدر ہورسٹ کوئہلر مغربی صحارا کے علاقے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی قیادت سے مستعفی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ عہدہ دو سال قبل سنبھالا تھا۔ ان کے اس فیصلے کی اقوام متحدہ نے ایک بیان میں تصدیق کر دی۔ اس وقت76سالہ ہورسٹ کوئہلر نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق وجوہات کے باعث اب اپنے یہ فرائض مزید انجام نہیں دے سکتے۔ کوئہلر مراکش اور پولیساریو لبریشن فرنٹ کے مابین عرصے سے جاری مسلح تنازعے کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کوششوں کی سربراہی کر رہے تھے۔