کوسووو میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی میں توسیع

May 26, 2019

برلن(اے پی پی) چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ نے کوسووو میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے مطابق فوجیوں کی تعیناتی جرمن سیکورٹی کے مفاد میں ہے۔ یہ فوجی مغربی اتحاد نیٹو کے مشن کا حصہ ہیں۔ کے فور مشن کے تحت اس وقت 70 جرمن فوجی کوسوو میں تعینات ہیں۔ کابینہ نے تاہم مشن میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے انتہائی تعداد کو 800 سے کم کر کے 400کر دیا ہے۔