آصف علی لندن پہنچ گئے، دعائوں اور حمایت کی ضرورت ہے

May 26, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا حصہ کرکٹر آصف علی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔ کرکٹر آصف علی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ وہ آج کرکٹ ورلڈ کپ سفر کے لیے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے جا رہا ہوں۔آصف علی نے کہا کہ بطور ایک ٹیم رکن کے انہیں دعاؤں اور غیر مشروط حمایت کی ضرورت ہوگی۔ٹوئٹر پیغام میں آصف علی نے حال ہی میں وفات پانے والی اپنی بیٹی دعا فاطمہ کے لیے کچھ سطریں تحریر کیں اور کہا کہ میری بیٹی کے لیے دعا اور فاتحہ کے لیے درخواست ہے۔آصف علی نے جذباتی انداز میں بیٹی کو یاد کرتے ہوئے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے خصوصاً ڈاکٹروں، نرسوں اور اسپتال کے دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔آصف علی نے دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ، امریکی قونصل خانے اسلام آباد اور لاہور، شکاگو اور نیویارک میں پاکستانی ایمبیسی۔ مایو کلینک روچسٹر، منی سوٹا میں پاکستانی کمیونٹی اور تمام میڈیا اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ بیٹی کی یادوں کی خوشبو ہمیشہ زندگی میں ان کے ساتھ رہے گی۔