کے ایچ اے رمضان کپ ہاکی

May 26, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پریذیڈنٹ کے ایچ اے رمضان کپ ہاکی لیگ میں شید جونیئر الیون نے سندھ پولیس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے راجا مرتضی نے دو جبکہ حماد، عدیل، سعد اور واصف نے ایک ایک گول کئے۔ سندھ پولیس کی جانب سے احتشام نے دو جبکہ صمد اور دانیال نے ایک ایک گول اسکور کئے۔