جو جٹسو، جمیل حیدر کا گولڈ میڈل

May 26, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویت نام میں انٹرنیشنل جو جٹسو چیمپئین شپ میں پاکستان کے جمیل حیدر رضوی نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔انہوں نےہیوی ویٹ کلاس میں جنوبی افریقی کھلاڑی کو شکست دی ۔وہ اب اوپن کٹکری میں بھی مقابلہ کریں گے ۔