ایم اے شاہ نائٹ کر کٹ ٹرافی

May 26, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن اے او کلینک نے مجاہد جیم خانہ لاہور اور وزڈم سیرامک نے کربلا ہیروز کو شکست دیکر 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔اصضر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں وزڈم سیرامک نے کربلا ہیروز کو 28 رنز سے شکست دی۔ وزڈم سیرامک نے 157 رنز بنائے، شہزادہ خان نے 48 رنز بنائے۔جواب میں کربلا ہیروز کی ٹیم 129 رنز بناسکی۔ عثمان مایا نے 53 رنز بنائے۔