ٹریلر کی گدھا گاڑی کو ٹکر، مختلف حادثات وواقعات میں 8 افراد ہلاک، 23 زخمی، دو گروہوں میں تصادم

May 26, 2019

خیرپور+میرپور ساکرو+میرپورخاص(بیورو رپورٹ+نا مہ نگاران) ٹریلر کی گدھا گاڑی کو ٹکر،حادثات و واقعات میں 8افراد ہلاک ،23زخمی ،دوگروہوں میں تصادم ،خیرپور۔حادثات اور واقعات میں دو افراد ہلاک تین زخمی ہو گئے ۔پہلا حادثہ کوٹ میر محمد روڈ پر ہوا جہاں18سالہ نوجوان اختیار علی بڑدی بھوسے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ٹائر کے نیچے آ کر کچل گیا ۔ جبکہ دوسرا واقعہ کوٹ لالو کے قریب ہوا جہاں ایک مسافر لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین سے گر کر ہلاک ہو گیا پولیس کو مسافر کی لاش کی جیب سے ایک پرچی ملی ،جس پر عبدالجبار گجر (جہلم )کا نام درج ہے جبکہ تیسرا حادثہ کوٹ ڈیجی کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ۔کار میں سوار دو افراد بہاول اور صدر علی زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء ٹنڈومستی کے قریب گدھا گاڑی پر سوار ایک شخص ٹریلر کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔میرپور ساکرو۔ گائوں ببر میں سحری کے وقت اچانک آگ لگ جانے سے اکبر ببر کے چار بھائیوں کے گھر بمعہ زیورات، موٹرسائیکل اور دیگر سامان جل گئے۔گائوں مورو خاصخیلی کے رہائشی نوجوان ایاز خاصخیلی گجو شہر میں قومی شاہرا ہ پر موٹر سائیکل سلپ ہوجانے سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جس کو بیہوش حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ خیرپورناتھن شاہ گاؤں سم کے مقام پر گلی میں گذرنے کے تناز ع پر قمبرانی برادری کے دوگروہوں میں تصادم میں ایک شخص گل حسن قمبرانی ہلاک جبکہ آٹھ فراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء بھان سیدآباد میں واقع سخی کالونی کے مقام پر گھر میں کھیلنے کے دوران دو سالہ لڑکا کامران سولنگی اچانک پانی کے ٹینک میں گرنے سے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔جبکہ گاؤں لقمان جا بھان کے مقام پر اچانک پانی کے کھڈ میں گرنے سے چھ سالہ لڑکی زمیا بنت محرم شا ہانی ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ علاہ ازیں ضلعی ھیڈکواٹر میں واقع ملاح چوک کے مقام پر دو روز قبل گھریلو پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کیلیئے زہریلی دوائی پینے والی دو بچوں کی ماں سونبھا زوجہ ایاز ملا ح ہلا ک ہوگئی۔ جبکہ پھلجی اسٹیشن کے قریب واقع گاؤں اگمانی کے مقام پر پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان مھتاب ولد محبوب علی پنہور نے زھریلی دوائی پی لی۔ورثاء نے نوجون کو بیہوشی کی حالت میں ضلعی سول اسپتال میں داخل کرایا۔ علاوہ ازیں ضلعی ہ یڈکواٹر میں اسسٹنٹ کمشنر دادو نظیراحمد سومرو نے دکانوں پر اچانک چھاپہ مارکر زائد قیمتیں وصول کرنے اور ھو ٹلز کھلی رکھنے پر دو ھوٹل مالکان سمیت سولہ دکانداروں کو گرفتارکرالیا۔ جبکہ دس دوکانداروں پر بیس ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا اور دو ھو ٹل سیل کرد یئے۔میرپورخاص۔گاوں 78موری میں مادھو نامی40سالہ ہاری نے مبینہ طور پر کیڑے مار دواپی کر خودکشی کر لی ۔میرپورماتھیلو۔گڈانی گوٹھ میں زرعی زمین کے دیرینہ تنازع پرگڈانی برادری کےدوگروہوں میں تصادم لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنےسے12 افرادزخمی پولیس نے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیازخمیوں میں اعجاز سرور صحبت خلیل اوردیگرشامل ہیں۔فتح گوٹھ میں چاربچوں کی ماں زرینہ مائی کیڑے ماردوا پینےسےہلااک ہوگئی ۔ڈگری۔عید قریب آتے ہی ضلع بھر میں جعلی نوٹوں کو فروخت کرنے والی مافیا سرگرم ہو گئی۔ایس ایچ او ڈگری آفتاب رند نے کاروائی کرکے مویشی منڈی سے غلام حسین مری کی جیب سے ہزار ہزار کے سات جعلی نوٹ بر آمد کرلئے. جعلی کرنسی بر آمد ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ۔