طالبہ کی خود کشی:ملزم کی ضمانت برائے قبل از گرفتاری منظور

May 26, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے ٹنڈو غلام علی میں طالبہ کی سوشل میڈیا پر بلیک میل کئے جانے پر خود کشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم اشوک میگھواڑ کی وکلا کے دلائل کے بعد 50 ہزار روپے کی عبوری ضمانت برائے قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرکے متعلقہ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹنڈو غلام علی کی رہائشی طالبہ انیلہ دختر لکھمن میگھواڑ نے سوشل میڈیا پر تصاویر ڈال کر اسے بلیک میل کرنے پر خودکشی کرلی تھی جس کا مقدمہ انیلا کے والد نے تین ملزمان اشوک میگھواڑ‘ سوم پرمار اور مہیش میگھواڑ کے خلاف درج کرایا تھا۔