غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

May 26, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کرکے کالج کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل ریاض علی، سفیان ودیگر نے الزام عائد کیا کہ کالج انتظامیہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کررہی ہے، جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ملازمین کو ترقیاں دیکر ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں۔