وکلا کی جانب سے سیشن جج سے بدتمیزی کرنے پراحتجاج

May 26, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وکلا کی جانب سے جامشورو ٹول پلازہ پر سیشن جج سے بدتمیزی کرنے والے ٹول ٹیکس کے عملے اور ایس ایس پی جامشورو کے خلاف انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا گیا۔ وکلا کا کہنا تھا کہ جامشورو پولیس ٹول ٹیکس کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے اسے تحفظ فراہم کررہی ہے‘ ٹول ٹیکس کا عملہ بے لگام ہوچکا ہے‘ آئے دن جھگڑے کے واقعات ہوتے ہیں۔