قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29مئی کو طلب

May 26, 2019

اسلام آباد(جنگ نیوز)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29مئی کو طلب کر لیا گیا ، وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں اے پی سی سی کی سفارشات بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں رواں سال اور آئندہ سال کے سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا، 12ویں 5سالہ پروگرام کا مسودہ بھی پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں رواں اور آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، 3مارچ 2019تک کی ایکنک، سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹس پیش ہوں گی، فاٹا انضمام، علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے فورم کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔