سرکاری اداروں پرقرضوں کا بوجھ 1593ارب سے تجاوز

May 26, 2019

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے) اسٹیل ملز اور واپڈا سمیت دیگر سرکاری اداروں پر قرضوں کا بوجھ 1593ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے،سرکاری ادارے عوام کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگے۔ ۔رواں مالی سال کے نو ماہ میں سرکاری ادارے مزید 294 ارب روپے کے مقروض ہو گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری اداروں کے قرضے 1593 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔مارچ 2019 تک قومی ائیرلائن(پی آئی اے)پر واجب الادا قرضے 156 ارب روپے، واپڈا کے قرضے 88 ارب روپے، پاکستان اسٹیل ملز جو گزشتہ چار سال سے مکمل بند ہے، قرضوں کا حجم 43 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سرکاری ادارے اس وقت 1084 ارب روپے کے مقروض ہیں۔