علیگڑھ یونیورسٹی میں آویزاں قائداعظم کی تصویر پرنو منتخب بی جے پی رکن کا اعتراض

May 26, 2019

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی عام انتخابات میں علیگڑھ سے مسلسل دوسری بار منتخب ہونے والے لوک سبھا کے رکن ستیش گوتم نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کی تصویر لگانے کی اصل جگہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نہیں بلکہ پاکستان میں ہے۔ ستیش گوتم جن کا تعلق حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی سے ہے، کہا کہ وہ اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہیں اور جیسا بھی ممکن ہوا علیگڑھ یونیورسٹی میں آویزاں قائداعظم کی تصویر پاکستان بھیج دی جائے گی۔ وہ وائس چانسلر طارق منصور کو بھی اس حوالے سے خط لکھ چکے ہیں۔