شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو ان پڑھ قرار دے دیا

May 26, 2019

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیر کو ان پڑھ قرار دے دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے امن دوستی کا مثبت جواب دینا چاہیے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بولے پتہ نہیں بھارتی عوام نے کن بے وقوفوں کو منتخب کر دیا ہے یہ کہاں کی عقل مندی ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ نہ کھیلیں مطلب دو پوائنٹس اگلی ٹیم کو دے دیں۔واضح رہے کہ بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیرنے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان سے ورلڈ کپ کا کوئی میچ نہیں کھیلنا چاہئے ، چاہے وہ میچ ورلڈ کپ فائنل کا ہی کیوں نہ ہو۔