3لاکھ کے لالچ میں ماں نے13سالہ بیٹی چینی لڑکے سے بیاہ دی

May 26, 2019

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)سگی ماں نے 3لاکھ روپے کے لالچ میں 13سالہ بیٹی کی شادی چینی لڑکے سے کردی،رشوت دیکر شناختی کارڈ بنوایا، شوہر نے بد کاری پر مجبور کیا تو بھاگ کر تایاکے گھر پہنچ گئی۔رشوت دے کر شناختی کارڈ بنوایا۔متاثرہ لڑکی نے بتایاکہ شوہر نے بد کاری پر مجبور کیا توبھاگ کر تایا کے گھر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق عارف حسین کی بیوہ رخسانہ نے اسلام آباد میں اپنی 13سالہ بیٹی رمشا عارف کو ہیپی نامی چینی باشندے کی رہائشگاہ پر ملازمت دلوائی اور بعدازاں اسی چینی باشندے سے 3لاکھ روپے کے عوض شادی کردی جس کیلئے مبینہ طور پر نادرا اہلکار کو 2500 روپے رشوت دیکر شناختی کارڈ بنوایا گیا۔