سکالر شپ فنڈز کی عدم ادائیگی پر چین میں پاکستانی طلباء کو مشکلات

May 26, 2019

لاہور (خبر نگار) چین میں موجود پاکستانی طلبا و طالبات کو دو ماہ سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی پر طلبہ و طالبات کو قیام وطعام کے اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سمسٹر کی فیس بھی جمع نہیں کروائی گئی ہے ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈز نہ جاری کرنے کے بعد سکالر شپ پر چائینز زبان کا کورس کرنے گئے طلبہ و طالبات مشکل میں پڑ گئے ۔ دو ماہ سے طلبہ و طالبات کو سکالر شپ فنڈز بھجوائیں نہیں گئے ۔ تاہم اس منصوبے کی سرپرستی کرنے والی یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو کہا تھا کے کہ وہ اپنے فنڈز سے طلبہ و طالبات کو فنڈز دیں ۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس بھی فنڈز ختم ہوگئے ہیں اس لیے دو ماہ سے انہوں نے بھی سکالر شپس نہیں بھجوائے اوراس حوالے سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا تھا ۔ ایچ ای ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے جلد فنڈز جاری کردیے جائیں گے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی یقین دہانی پر اپنے خرانہ سے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کیے ہیں ۔