ہرفورم پرعقید ہ ختم نبوت کے دفاع کافریضہ سرانجام دیا،علماء

May 26, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی ) عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ اہم دینی فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے لاہور کی مختلف مساجد میں دروس ختم نبوت دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ مجلس تحفظ ختم نبوت نے ہمیشہ ہر فورم پر عقیدہ ختم نبوت ، تحفظ ناموس رسالت کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے اور کسی بھی صورت امتناع قادیانیت آرڈیننس کو غیر مو ثر نہیں ہونے دیں گے۔