لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ جب تک پاکستان میں قرآن کا نظام نافذ نہیں ہوتا ، ملک و قوم مسائل و مشکلات سے باہر نہیں نکل سکتے ۔ حکمرانوں کو استعماری قوتوں کا خوف ہے مگر اللہ کا نہیں ۔ قیام پاکستان سے اب تک ملک میں جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت مسلط ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے منصورہ میں دورہ تفسیر قرآن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔