ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں ،چیف سیکرٹری

May 26, 2019

لاہور( خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے ہدایت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں اور موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر تمام محکمے الر ٹ رہیں۔یہ ہدایت انہوں نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) آفس کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔