حکومت فن خطاطی کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی ،صمصام بخاری

May 26, 2019

لاہور (شوبز رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں تین روزہ”خطاطی ورکشاپ“ اختتام پذیر ہوگئی ۔صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت سید صمصمام علی بخاری نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل جیسے ادارے کی کاوشوں کی بدولت اسلامی خطاطی کے فن میں پاکستان اپنی ایک منفرد شناخت اور پہچان رکھتا ہے۔ حکومت فن خطاطی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ اسلامی خطاطی ہماری ثقافت کی اساس ہے،اسلامی خطاطی مسلمانوں کی روحانی کیفیت کو کینوس پر بکھیرنے کا ذریعہ ہے، طلبہ نے بے حدمحنت سے خطاطی کا فن سیکھا،خطاطی ورکشاپ میں اس اس شعبہ کے منجھے ہوئے اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جن میں پروفیسر عرفان احمد خان،عمران سلطان اور اسد محمود شامل ہیں۔اس خطاطوں نے بہت محنت سے خطاطی سیکھنے والوں کو یہ فن سکھایا۔اس ورکشاپ سے پاکستان میں خطاطی کے تیز رفتار رحجانات کو زبردست تحریک ملے گی۔ورکشاپ میں نوجوانوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ آج بھی اس فن کی ترقی و ارتقاء کے فن خطاطی کے ماہر،لاہورآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر اپنے اپنے قلم سے اس کو جلاء بخش رہے ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں خطاطی کی باقاعدہ مستقل کلاسز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔