پنجاب کی مجوزہ تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

May 26, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کی مجوزہ تقسیم کے خلاف پنجابی پرچار کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیاہے،مظاہرے میں سیکڑوں افراد نےشرکت کی۔مظاہرے میں مختلف پنجابی تنظیموں پاکستان پنجابی ادبی بورڈ ، دل دریا پاکستان ، پنجابی ادبی بیٹھک پنجابی کھوج گڑھ ، لوکائی ، پنجابی ادبی سنگت، ساڈا پنجاب ، پاکستان مزدور کسان پارٹی سمیت کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجابی پرچار کے صدر احمد رضا نے کہا کہ پنجاب انتظامی لحاظ سے آج بھی باقی صوبوں سے بہتر پوزیشن میں ہے ، وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بات کے بجائے تقسیم کا نعرہ ایک سیاسی چال ہے ، پاکستان پنجابی ادبی بورڈ کے سربراہ مشتاق صوفی نے کہا کہ پنجاب کی زبان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے نئی ثقافت ہماری آنکھوں کے سامنے تخلیق کی جارہی ہے جو قابل قبول نہیں ہے شاعر بابا نجمی ، پروفیسر جمیل پال ، طارق جتالہ ،میاں آصف علی عامرریاض ٹو ٹو ، محمد ظاہر بھٹی ، مشہور شاعر حکیم احمد نعیم ارشد ، بدرسیماب ، شاعرہ طاہرہ سرا، رانا عبدالمجید ، پنجابی سیوک شہزاد عمار، غزالہ نظام دین ، متین سعید ، بشیر میو،اور ضیااللہ سراء نے بھی خطاب کیا۔