حکمرانوں نے عوام سے روٹی اورروزگار چھین لیا ،ن لیگ

May 26, 2019

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ کسی اور سے نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران نیازی سے ہے ان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پچھلے نو ماہ میں گیس، بجلی، پٹرول اور گھریلو صارفین کی ہر چیز تین سو گنا اور میڈیسن400گناہ مہنگی ہوگئی،جعلی حکمرانوں کو یہ بتانا چاہیے کہ آپ نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے،حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر اور مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی،غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی مشکل ہو چکی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کا روشن پاکستان تو آپ کو نواز شریف نے2018 میں دیا تھا۔ شہباز شریف نے چار میٹرو بنادیں لیکن موجودہ حکمران صرف پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈے کھود سکے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا 9ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ۔