ایران ،امریکہ کشیدگی سےجنوبی ایشیاء جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے ،جمعیت علماء اسلام

May 26, 2019

لاہور( خبرنگارخصوصی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا حامدالحق حقانی ،جنرل سیکرٹری مولاناعبدالروف فاروقی،مولاناعبدالخالق ہزاروی مولانا سید محمدیوسف شاہ، مولاناشاہ عبدالعزیز،مولانامخدوم منظوراحمد،مولانا فہیم الحسن تھانوی،مولانا حافظ احمد علی ،مولانا محمدعاصم مخدوم، مولانااعظم حسین ودیگر راہنماوں نے ایران ،امریکہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے لئے خطرناک قرار دیاہے،جمعیت کے راہنماوں نے مشترکہ بیان میں خطے کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایران ،امریکہ کشیدگی کے باعث مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاء خطرناک جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔