مودی کی جیت بھارتی سیکولر ازم کی موت ہے،اویس نورانی

May 26, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ کوئٹہ کی مسجد میں دھماکہ قابل مذمت ہے۔ مودی نے مسلم مخالف انتہا پسندانہ نعرے پر الیکشن جیتا۔ مودی کی جیت بھارتی سیکولر ازم کی موت ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے اپنا رخ چین سے موڑ کر امریکہ کی طرف کر لیا ہے۔ سی پیک کے منصوبے بند کئے جا رہے ہیں۔