پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ نئے بورڈآف گورنرزکے بعد بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گا،یاسمین راشد

May 26, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ نئے بورڈآف گورنرزکے بعد بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے ایل آئی میں بورڈ آف گورنرزکے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، چیئرمین بورڈآف گورنرزڈاکٹرجاویدرضاگردیزی اوردیگرممبران میں تازین ضیاء، خسروپرویزخان، علی آغا، خلیل احمد اورعنبرین عرفان نے شرکت کی۔