روزہ پرامن معاشرے کی ترغیب دیتا ہے،مجاہد عبدالرسول

May 26, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)اتحا د بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ روزہ پر امن معا شرے کی تر غیب دیتا ہے ۔ اس عشرے میں ہمیں اپنی اور پوری امت کی مغفر ت کی بھیک ما نگنا چاہیے اور روزہ کی اصل روح کو سمجھنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے جامع مسجد وار ث علی میں مفتی شفاقت علی کی جانب سے دی جانے والی افطار پار ٹی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر علامہ پیر شیر محمد مجتبا ئی ،قار ی عنصرسلطا نی بھی مو جو د تھے انہو ں نے کہا کہ وہ کیسا روزہ دار ہے جو حلا ل اشیا ء کو خردو نو ش کو تو ترک کر دیتا ہے مگر جہنم میں لے جانے والے اور اللہ کو ناراض کرنے والے اعما ل ترک نہیں کر تا ہمیں اس ماہ مقد س کو اپنے لیے با عث مغفر ت اور بخشش بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مسلمان بھا ئیو ں کو رمضان اور عید کی خو شیو ں میں شامل کر نا چاہیے اور ہمیں ار د گر د خیا ل رکھنا چاہیے جو ہمارے مسلمان بھا ئی مفلس ʼ غر یبʼ نادار اورحق دار ہیں ہمیں ان کی مدد کرکے اللہ تعا لی کی ر ضاکو حا صل کر نا چاہیے ۔