چھ نکات سے کچھ لوگوں کے مفادات کی سیاست ختم ہو گئی ، بی ایس او

May 26, 2019

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو مفاد پرستی کا نشانہ بنانے والے بلوچ نوجوانوں اور بلوچ قومی سیاست کے قرض دار ہیں، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قومی جمہوری اور نظریاتی سیاست کو باہمی محبت اور روا داری کے زریعے آگے بڑھایا ۔قائد تحریک سردار اختر مینگل کے چھ نکات سمیت دیگر اہم قومی ایشوز پر اسمبلی فلور اور عوامی سطح پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے آج بلوچ قوم کی بھرپور قومی آواز بن چکی ہے سردار اختر مینگل کے چھ نکات موقف اور اقتدار کے بجائے اقدار کو ترجیح دینے پر کچھ لوگوں کے مفاداتی سیاست ختم ہوچکی ہے یہی وجہ کہ بلوچ نوجوانوں کو جذبات کا شکار بنانے اور اور تقسیم درتقسیم کے عمل کو سوشل میڈیا پر ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ منفی طرز سیاست کے زریعے نوجوانوں کو سیاسی و علمی مایوسی کا شکار بنا کر مفادات حاصل کئے جاسکیں بلخصوص یہ گروہ گذشتہ کئی عرصے سے بی ایس او کے نام کو استعمال کرکے تقسیم در تقسیم اور منفی عوامل کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس او بلوچ قومی سیاست کے بنیادی جز کی حیثیت سے اتحاد و یکجہتی کو ضروری سمجھتی ہے لیکن تنظیم کا نام کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔