پسنی لیویز نے 15کلو چرس برآمد کرکے دومشکوک افراد کوگرفتارکرلیا

May 26, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پسنی لیویز نے تلار کلانچ ایم 8شاہراہ پر کھڑی ٹرک سے 15کلو چرس برآمد کرکے دومشکوک افراد کوگرفتارکرلیا لیویز ذرائع کے مطابق اسمگلر بھوسے کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ٹرک کا ڈیزل ختم ہوگیا لیویز نے ٹرک قبضے میں لیکرگرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی ہے درایں اثناءڈی سی گوادر کیپٹن وسیم احمد نےلیویز اہلکاروں کیلئے اڑھائی لاکھ روپے انعام کااعلان بھی کیاہے۔