رمضان بازارعید بازاروں میں تبدیل کرنے کاحکم

May 26, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے دیگر بڑے شہروں کی طرح ملتان ڈویژن کے رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاریکی ہیں،اس حوالے سے کمشنر ملتان عمران سکندر نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں رمضان بازاروں میں عید کے حوالے سے کاؤنٹر قائم کئے جائیں،انہوں نے رمضان بازاروں میں گارمنٹس،چوڑیوں اور پلے لینڈ سمیت عید کے حوالے سے میٹھے کے سٹال بھی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے عید سٹالز پر بھی سبسڈی دے گی۔