ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کی کوئیک ریسپانس کمیٹی تشکیل

May 26, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس کمیٹی تشکیل دے دی ہے،جس کے مطابق کوئیک رسپانس کمیٹی کی سربراہی چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ اتھارٹی ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں میں ڈی ایچ او ایچ آر ایم ایم ڈاکٹر وسیم رمزی ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ ظفر عباس ،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام یٰسین ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق ،ڈاکٹر ریاض لانگ،ڈسٹرکٹ پتھالوجسٹ سول ہسپتال ملتان ،ڈاکٹر مجاہد حبیب ، میڈیکل سپیشلسٹ سول سپتال ڈاکٹر ماجد ،ڈاکٹر تنویر اور ڈاکٹر عطا کے نام شامل ہیں