ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

May 26, 2019

ملتان ( سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار اجلاس چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کی صدارت میں ہوا جبکہ دیگر ممبران میں ضلع بھر کے ڈی ایچ اوز ،ڈی ڈی ایچ اوز،سپروائزری افیسرز شامل تھےجنہوں نے ہیلتھ ریفارم پروگرام کے حوالے سے انڈیکٹر کا جائزہ لیا۔