ڈیوٹی سے غیر حاضری پردیہی مرکز صحت کے ڈاکٹر کیخلاف تحقیقات کا حکم

May 26, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے دیہی مرکز صحت سے ڈاکٹر کے ڈیوٹی سےغائب ہونے کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،سی ای او ہیلتھ کو مٹوٹلی کے رہائشی رشید احمد نے درخواست دی تھی کہ وہ 19 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر دن 11 بجے دیہی مرکز صحت مٹوٹلی گیا تو کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہ تھا اور ڈسپنسر منیر احمد ڈینٹل روم میں سو رہا تھاجس نے رجسٹر میں اسکا نام درج کر کے کوئی دوائی نہیں دی اوربات بھی نہیں سنی لہذااسےمعطل کیاجائے،چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ نےڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشجاع آباد کوانکوائری آفیسرمقررکیا ہے۔