ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حضرت علی ؓکی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا:شفقت حسنین بھٹہ

May 26, 2019

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر)وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں اور مشکلات سے نجات دلانے کیلئے حضرت امام علی ؓکی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی شفقت حسنین بھٹہ، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز نے لائسنسدار مہر سخاوت حسین اور مہر محمد اکرم کے زیراہتمام امام بارگاہ و مسجد ابو ذرغفاری سنٹرل جیل موڑ وہاڑی روڈ پر یوم ضربت حضرت علی ؓکے سلسلے میں ماتمی جلوس کی قیادت کے موقع پر کیا ،جس میں سردار مریدحسین خان، محب حسین نقوی ،رانا محمد منیر، محمد سجاد جوتہ بھی موجود تھے ۔