انجینئر نعمان جدون کیخلاف جھوٹے مقدمات کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات کرائی جائے، انجینئرنگ ایسوسی ایشن

May 26, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک )انجینئرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے انجینئرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر انجینئر نعمان جدون کے خلا ف حکومتی پشت پناہی میں بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر نعمان جدون کیخلاف جھوٹے مقدمات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انجینئر نعمان جدون ملک میں انجینئرز کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں نعمان جدون مشہور کاروباری شخصیت ہیں ۔ان کے خلاف جعلی ایف آئی آر کے ذریعے پولیس گردی کی جا رہی ے پولیس تبدیلی کے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ۔ مشترکہ بیان میں ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر عمر قریشی ٗ جنرل سیکرٹری اشفاق خٹک، ڈپٹی سیکرٹری انجینئر نعیم سیکرٹری انفارمیشن انجینئر حضرت عثمان خٹک، سیکرٹری فنانس انجینئر راجہ علی رضا اور دیگر عہدیداروں انجینئر ارباب انجینئر عبدالشکور، انجینئرذیشان، انجینئر سمین، انجینئر شاہ رخ اشرف اور انجینئر عبدالرحمان نے انجینئر نعمان جدون کے خلاف حویلیاں تھانہ ناڑہ میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی پرزور مذمت کی اور حکومت سے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائر ی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ملک بھر کے انجینئرز سڑکوں پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ انجینئر نعمان جدون کو ایک کریمنل گروہ بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ان کے کاروبار کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اس گروہ کی پشت پناہی خیبر پختونخوا کے چند حکام کر رہے ہیں ۔NSETSنے پچھلے سال2017-18میں انکم ٹیکس کی مد میں حکومت کو تقریباً ایک کروڑ انیس لاکھ روپے جمع کروائے اور سیلز ٹیکس کی مد میں تقریباً69لاکھ روپے دیئے ۔ کاروباری شخصیات کے خلاف پولیس کی پشت پناہی میں کریمنل گروہ کی سازشیں ملک و قوم کے لئے سراسر نقصان دہ ہیں۔