بچی کو مدرسے سے اغوا ءکرنے کا الزام ،گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج

May 26, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر) جوینائل کورٹ پشاور نے نو سال کی بچی کو مدرسے سے اغوا ءکرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم بہادر شیرساکن سوڑی زئی پایاں پشاور پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ جاوید احمد کی کم سن بیٹی کو تھانہ اُرمڑ کی حدود گڑھی عمل دین میرہ اُرمڑ سے لڑکیوں کے ایک مدرسے سے اغواءکیا جس کو بعد ازاں پولیس نے بازایاب کروایا اور ملزم کے خلاف 364اے کے تحت مقدمہ درج کردیا ، ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کردی جسے گزشتہ روز جوینائل کورٹ پشاور کی جج وودیہ مشتاق ملک نے دلائل سننے کے بعد خارج کردی ۔