عوام معصوم زندگیاں بچانے میں ساتھ دیں،صاحبزادہ محمد حلیم

May 26, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں امراض خون میں مبتلا بچوں کوانتقال خون کی سہولیات بلاتعطل فراہم کی جارہی ہیں، ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان میں افظاری کے بعد نوجوان خون کے عطیات دے کر ننھی جانیں بچانے میں ہمارا دے سکتے ہیں، انہوںنے کہا کہ امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی دقیقہ فراگزاشت نہیں کیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات مالی امداد کریں اور زکوٰة وفطرانہ کی رقوم فرنٹیئرفاؤنڈیشن کو دیںتاکہ تھیلی سیمیا وہیموفیلیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کو مزید بہتربنانے کے ساتھ تمام سہولیات کی فراہمی کی کوششوں کوتقویت ملے۔