مردان‘ ٹاسک فورسز کی کاروائی 171کنڈے ہٹائے‘16 لاکھ کی ریکوری

May 26, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک ) پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایا جات کی مد میں نادہندہ گان سے 16 لاکھ روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سے19 لاکھ روپے کی وصولی کی گئی، ،عزی خیل اورشریف آباد میں31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،76 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 25 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،اسی طرح مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.98 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 22 کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل منقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 32000 روپے جبکہ دیگرنادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 565560 روپے کی وصولی کی گئی،تخت بھائی ڈویژن کی ٹیموں نے مستقل نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 22000 جبکہ دیگرنادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 668960 روپے کی وصولی کی ،مردان سرکل کے گیارہ کے وی سدھم ,گیارہ کے وی شاہ ڈھنڈ، گیارہ کے وی ملاکنڈ درگئی ،گیارہ کے وی سخاکوٹ،سوات سرکل کے گیارہ کے وی خال تیمرگرہ ،گیارہ کے وی ایلم بونیر فیڈرز کی کمبنگ کی گئی جس کے دوران پرانے میٹروں کو تبدیل کیا گیا ،میٹروں اورتاروں کورست کرکے پولز پرنصب کردیا گیا ہے ،کئی مقامات پر بوسیدہ اورخطرناک تاروں کو تبدیل کرکے محفوظ بنادیا گیا ہے۔