سول ایوی ایشن پشاور کے عملے کی ایمانداری

May 26, 2019

پشاور میں سول ایوی ایشن کے عملے نے ایمانداری کی ایک نئی مثال قائم کردی۔

پشاور کی رہائشی عقیلہ نامی خاتون کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹکٹیں پشاور ائیرپورٹ پر بھول کر لندن پہنچ گئیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے وی آئی پی ٹکٹوں کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ روپے ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے کے عملے نے پشاور میں مقیم خاتون مسافر کے بھائی کو تلاش کرکے ٹکٹس ان کے حوالے کردئیے۔

عقیلہ خاتون نے سی اے اے پشاور میں تعینات خاتون سمیت دو افسران کی دیانتداری کی تعریف کی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور افسر قیصرہ اور عمران صدیقی کو ایمانداری پرتعریفی سند دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔