لاکھوں مسلمان آج سے اعتکاف شروع کریں گے

May 26, 2019

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی ابتداء ہوگئی ہے ، اس عشرہ کو ’عشرہ نجات ‘کہا جاتا ہے، تیسرے اور آخری عشرے کی ابتداء میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ کر دنیاوی کاموں کو ترک کرکے اللہ کی عبادت میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔

اعتکاف کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔بعد نماز مغرب لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے سحر و افطاری کا اہتمام اہلخانہ بھی کرتے ہیں جبکہ مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ۔

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کرتے ہیں اور طاق راتوں میں’ لیلۃالقدر‘ کی تلاش کرتے ہیں ۔

معتکفین شوال کا چاند نظر آنےکے بعد مساجد سے گھر جاتے ہیں ۔