مٹھی میں مزید پانچ بچے انتقال کرگئے

May 26, 2019

تھرپارکر میں مٹھی کے سول اسپتال میں مزید5بچے انتقال کرگئے،جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بچوں کی اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب ہوئیں۔

انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ ، 3 ماہ17 روزہیں جن میں2نومولود بھی شامل تھے ۔

مٹھی میں رواں سال انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 334 ہو گئی۔